مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اعلان کیا ہے کہ روس عارضی جنگ بندی کے بجائے ایک پائیدار امن معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے۔
پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن اور روسی حکام مختلف سطحوں پر بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ ہم جنگ بندی نہیں چاہتے، بلکہ ایک طویل المدتی امن چاہتے ہیں اور اسے حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہیں۔
یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اتوار کے روز امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک اے بی سی کے ساتھ گفتگو میں پیوٹن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 60 روز کے لیے مکمل جنگ بندی پر رضامند ہو جائیں، تاکہ یوکرائن صدارتی انتخابات منعقد کر سکے۔
روس ایک عرصے سے یوکرائن سے انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کرتا آ رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ انتخابات نہ کروانے سے زیلنسکی کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔ یوکرائن کے قوانین کے مطابق، مارشل لا کے نفاذ کے دوران انتخابات منعقد کرنا ممنوع ہے۔
آپ کا تبصرہ